ملک بھر میں سردی کا راج، بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی /اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں سردی کا راج برقرارہے، ملک کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جا ری ہے،جبکہ دیربالا میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،لواری ٹنل، سیدگی جھیل اور کمراٹ میں ہر سو سفیدی چھاگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 13، لیہ میں منفی 11،استور اور گوپس میں منفی 9،ہنزہ میں منفی 8،پاراچنار میں منفی6، کالام اور گلگت میں منفی5، قلات اور بگروٹ میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں بھی سردہواؤں کے ڈیرے ہیں،جس کے باعث موسم ٹھنڈاٹھارہوگیا۔

Next Post

مونس الٰہی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہراساں کیا جا رہا ہے:فواد چوہدری کا الزام

Sun Jan 8 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس کی […]