اسلام آ باد(پی پی آ ئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد ہے، ایم ڈی (آئی ایم ایف) نے متاثرین سیلاب سے ہمدردی کا اظہار کیا۔جنیوا کانفرنس کے موقع (آئی ایم ایف) کے وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے جس میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت کا امکان ہے۔
Next Post
جو لوگ ملک ڈیفالٹ کی باتیں کرتے وہ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں: حنا پر ویز بٹ
Sun Jan 8 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حنا پر ویز بٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک ڈیفالٹ کی باتیں کرتے وہ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما حنا پر ویز بٹ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر […]