برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم میں ہونیوالی دوسری ہلاکت کے بعد تعمیراتی کام کو رکوا دیا۔ برازیل کے شہر میناس میں آئندہ سال ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری تھا۔ ایک مزدور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔ اس کے رشتہ داروں نے یہ الزام لگایا ہے ضرورت سے زیادہ کام کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔اس سے چند گھنٹے پہلے ایک بائیس سالہ مزدور تقریباً 35 میٹر کی اونچائی سے گر کر ہسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے برازیلین عدالت نے اسٹیڈیم کا کام روکنے کا حکم دیا ہے۔ اب تک ورلڈ کپ کے سلسلے میں تعمیر کی جانے والی مختلف عمارتوں میں کئی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وقت پر اسٹیڈیم کے پورا کرنے کے لیے رات دن جنگی پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔

Latest from Blog