اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پانی سے انتہائی سستی بجلی بنانے کے منصوبے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بحالی کا کام 6 ماہ میں 50 فیصد بھی مکمل نہ ہوسکا۔ٹنل بیٹھ جانے کے سبب 4 جولائی 2022 سے سسٹم میں 979 میگاواٹ انتہائی سستی بجلی نکل گئی تھی۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر 508 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبیکی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔منصوبیکی بحالی کا کام مکمل ہونیکی ڈیڈ لائن فروری 2023 ہے لیکن 6 ماہ میں 50 فیصد بھی مکمل نہ ہوسکا۔دستاویز کے مطابق ٹیل ریس ٹنل کیمتاثرہ ترین مقام کی بحالی صرف 2 فیصد ہی ہوسکی ہے۔اس کے علاوہ گارڈز فیبریکیشن 37، اسکیلنگ 50 اور ملبہ اٹھانے کا کام 60 فیصد مکمل ہوا ہے،کمپریسر اور ایئر پائپس کی تنصیب 88 جب کہ بجلی اور پانی کا کام 90 فیصد ہوچکا۔
Next Post
عبدالعلیم خان نے سیاست میں متحرک ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
Sun Jan 8 , 2023
بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کیلئے فاؤنڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں:عبدالعلیم لاہور(پی پی آ ئی)سابق سینئر صوبا ئی وزیر عبد العلیم خان نے سیاست میں متحرک ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیاہے۔ ذرائع کے مطا بق عبد العلیم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ […]