ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہیں، میئر پی ٹی آئی کا ہوگا: خرم شیر زمان

کراچی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں جس میں میئر پی ٹی آئی کا ہوگا۔ پی ٹی آ ئی رہنما خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہے، پارٹی نے پورے شہر میں ممبرشپ کیمپ لگائے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ممبرشپ کارڈ سب کو دیا گیا ہے، یہ خاص قسم کا کارڈ ہے جس میں مکمل ڈیٹا ہے، کراچی بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

Next Post

پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی قائم

Sun Jan 8 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر سعد رفیق، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی سے حسن مرتضیٰ کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے […]