بلوچستان کے کئی اہم شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اہم اعلان پر آصف زرداری نے بلوچ رہنماؤں کو مبارک باد بھی دی۔پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں سردار فتح محمد، نوابزادہ گزین مری اور طاہرمحمود، نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میرعبداللہ راہیجا، میراللہ بخش رند شامل ہیں۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔