پاکستان کو خطرہ باہر نہیں ملک کے اندر سے ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کو خوف زدہ کر دیا،ملک کو خطرہ با ہر سے نہیں اندر سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی، سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے، غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں، سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں، 77 وزرا، 165 لگڑری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

Next Post

کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق

Mon Jan 9 , 2023
ملک بھر میں کو رو نا وا ئرس کے مزید17 مثبت کیسز رپورٹ اسلام آباد(پی پی آئی)کورونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے جبکہ ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے مزید 17مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے […]