توشہ خانہ ریفرنس،کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آئی) توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور عمران خان کو 31 جنوری کیلئے طلبی کا سمن جاری کر دیا۔عدالت کی الیکشن کمیشن کو کیس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان پیش ہوں گے تو کاپیاں فراہم کی جائیں گی، بعدازاں عدالت نے عمران خان کی طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

Next Post

آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ

Mon Jan 9 , 2023
مظفر آ باد(پی پی آ ئی)آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز میرپور کا علاقہ جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع میرپور […]