آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ

مظفر آ باد(پی پی آ ئی)آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز میرپور کا علاقہ جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی، جاتلاں اور خالق آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہرنکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Next Post

اعتماد کا ووٹ کسی وقت بھی لیا جا سکتا ہے تاہم عدالتی فیصلے کا انتظار ہے: فواد چوہدری

Mon Jan 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لیے اعتماد کا ووٹ کسی وقت بھی وقت اجلاس میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم ہمیں گیارہ جنوری کو عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب […]