اسلام آ باد(پی پی آئی) مارکیٹنگ کمپنیز نے لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 250 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوگرا نے جنوری کے لئے قیمت 204 روپے فی کلومقررکی ہے۔ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر3,000 روپے، کمرشل سلنڈر 11,350 تک پہنچ گیا۔چیئرمین ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھو کھر نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور سردی کی آڑ میں ایل پی جی مافیا سرگرم ہے،من مانی قیمت پرایل پی جی فروخت کیا جارہا ہے قیمت کنٹرول کی جائے۔چیئرمین عرفان کھو کھر نے مزید کہا کہ مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست نمٹا دی
Mon Jan 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیرا عظم عمران خان کی نااہلی کے متعلق کیسز کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد […]