لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے مؤثراقدامات کئے گئے ہیں حکومت کے اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا دستیاب ہے۔پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں آٹے کی دستیابی کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا اور فلورملوں کا سرکاری ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کردیا گیا ہے۔پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا وافر دستیاب ہے، گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیازکارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے غریب آدمی کو ریلیف ملے، پنجاب کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں گندم کا سٹاک موجود ہے۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔
Next Post
پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا: ایٹونیو گوتریس
Mon Jan 9 , 2023
جنیوا کانفرنس، فرانس کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان جنیوا(پی پی آ ئی)فرانسیسی صدر میکرون نے جنیوا میں ہونے والی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مدد کیلئے کانفرنس میں ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیاہے۔ ذرا ئع کے مطابق جینوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ […]