حج درخواست دینے والوں کیلئے پاکستان میں بینک اکاونٹ ہونا لازمی قرار

اسلام آ باد(پی پی آئی) ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال حج کی درخواست دینے والوں کے لیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہوگا۔حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی دوہزار تئیس کا اعلان کرینگے۔حج درخواستگزاروں کے لیے پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی معیاد 26 دسمبر 2023 ہوگی۔
دریں اثنا وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے جہاں شرکاکو سعودی ویڑن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مختلف اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔

Next Post

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کرلی

Mon Jan 9 , 2023
صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کر لی ہے، اور صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے […]