پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کرلی

صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی
لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کر لی ہے، اور صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 36 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 443 روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے ای وی ایم مشینوں کے لیے 9.5 ملین روپے منظور کئے گئے ہیں، جب کہ پنجاب حکومت نے ای وی ایم سسٹم کی بنیادی خریداری کے لئے 45 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Next Post

سمندرمیں ڈوبنے والی ڈاکٹرسارہ کیس میں ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Mon Jan 9 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)کراچی کی مقا می عدالت نے مبینہ طورپر سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی ڈاکٹرسارہ کیس کے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔کراچی کی مقامی عدالت میں دودریا سے ڈاکٹرسارہ کی لاش ملنے کے مقدمے پرسماعت ہوئی جہاں پولیس نے ملزم ڈاکٹرشان کوعدالت کے […]