گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہْوشربا اضافے کا امکان

خوردنی تیل سے لدے 10 سے زائد جہازوں کو کلیئرنس نہ ملی
کرا چی(پی پی آ ئی)خوردنی تیل سے لدے جہازوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ملک میں گھی اور تیل کی قیمت میں بے انتہا اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔خوردنی تیل سے لدے 10 سے زائد جہاز کلیئرنس نہ ملنے پر کراچی اور گوادر پورٹ پر کھڑے ہیں۔ان جہازوں کو تاحال لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) بھی نہیں مل سکا جبکہ پاکستان میں خوردنی تیل کا اسٹاک صرف 3 ہفتے کے لیے رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلیرئنس نہ ملنے والے ان 10 جہازوں پر ایک لاکھ 75ہزارٹن خام مال موجودہے۔بینکوں کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے اور پورٹ پرکلیئرنس کے لیے ریٹائرنگ دستاویزات جاری نہ کرنے کے باعث خدشہ ہے کہ آٹے کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو گھی اورتیل کے بحران کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچر ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل عمراسلم خان اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ کی ریٹائرمنٹ تاخیرکا شکار ہوئی تو صارفین کوگھی اورتیل کی فی کلوگرام/لیٹر کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15 سے 20 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Next Post

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پر برف باری کی پیش گوئی

Tue Jan 10 , 2023
ملک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی، سیاح محتاط رہیں: محکمہ موسمیات کا الرٹ اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور شمالی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطا بق11سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، […]