برفباری، بارش اوردھند، ملک بھر میں شدید سردی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں شدید شردی نے ڈیرے ڈال لیے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے،مغربی ہواوں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔کوہستان، کرم، باجوڑ،خیبر، پاراچنار اور وزیر ستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش، برفباری کی بھی توقع ہے، مزید برآں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شِگر میں مطلع ابر آلود رہنے، بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں مطلع ابر آلود، بارش اور برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ صوابی، لکی مروت، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔جمعرات سے کراچی میں بھی سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Next Post

لداخ کی قیادت جموں وکشمیر کامنفرد تشخص بچانے کیلئے لوگوں کا ساتھ دے:محبوبہ مفتی

Wed Jan 11 , 2023
سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے لداخ خطے کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی منفرد شناخت اورمفادات کے تحفظ کی خاطر اجتماعی جدوجہد کے لیے وادی کشمیر اور جموں کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ کشمیر میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی لداخ کے […]