سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے لداخ خطے کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی منفرد شناخت اورمفادات کے تحفظ کی خاطر اجتماعی جدوجہد کے لیے وادی کشمیر اور جموں کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ کشمیر میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی لداخ کے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری منفرد شناخت اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے جموں و کشمیر اور لداخ کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کے لیے ایک شیطانی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ لداخ کے لوگ بالآخر اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں کہ ان کے مفادات اور شناخت کو صرف اسی صورت میں بچایا جاسکتا ہے جب وہ وادی کشمیر اور جموں کے لوگوں کے ساتھ متحد ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس بات کو تسلیم کرنے کاہے کہ ہماری جدوجہد اسی صورت میں سودمند ہو گی جب ہم متحد رہیں گے۔
Next Post
پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے:مسرت جمشیدچیمہ
Wed Jan 11 , 2023
پٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے پیداوار بند، اب گیس مہنگی ہو رہی ہے لاہور(پی پی آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری سیکٹر پہلے ہی بند ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام […]