کرچی(پی پی آ ئی) کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ محکمہ موسمیات نے سردی کی نئی لہر کا امکان ظاہر کیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے۔چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 12 جنوری سے سردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آئے گا۔مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر 12 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
Next Post
معاشی بحران،2023 میں پاکستانی معیشت 2 فیصد تک ترقی کرے گی: ورلڈ بینک
Wed Jan 11 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں پاکستانی معیشت 2 فیصد تک ترقی کرسکتی ہے، اس سے پہلے یہ اندازہ 4 فیصد تھا۔ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشت میں صرف 1.7 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ […]