معاشی بحران،2023 میں پاکستانی معیشت 2 فیصد تک ترقی کرے گی: ورلڈ بینک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں پاکستانی معیشت 2 فیصد تک ترقی کرسکتی ہے، اس سے پہلے یہ اندازہ 4 فیصد تھا۔ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشت میں صرف 1.7 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ جون میں اس کی پیش گوئی 3 فیصد کی گئی تھی۔ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے مطابق مندی وسیع پیمانے پر ہوگی اور دنیا کے تقریباً ہر حصے میں لوگوں کی آمدنی میں اضافہ سست ہونے کا امکان ہے۔رواں سال روس کی معاشی ترقی کا اندازہ منفی 2 فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ یوروزون میں صفر فیصد، امریکا اور جاپان میں تقریبا ایک فیصد، چین ساڑھے 4 فیصد، بنگلہ دیش 5 فیصد اور بھارت میں ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہنے کا تخمینہ ہے۔رپورٹ میں حالات کا ذمہ دار روس کے یوکرین پر حملے اور وبائی امراض کے اثرات سے پیدا ہونے والے متعدد عوامل کو ٹھہرایا گیا ہے۔

Next Post

اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنیکی منظوری دے دی

Wed Jan 11 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔جس کے تحت سوئی ناردرن کیلئے گیس 74 فیصد سے ذائد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصدسے ذیادہ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کی ویب سائٹ پر موجود […]