جموں خطہ بی جے پی کی سیاسی چالوں کا سب سے زیادہ شکار ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں خطہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاسی چالوں کا سب سے زیادہ شکار ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں جو کبھی اقتصادی مرکز سمجھا جاتا تھا، بی جے پی کی سیاسی چالوں کا سب سے زیادہ شکار ہے اور بھگوا پارٹی بھارت کے کارپوریٹ گھرانوں کے فائدے کے لیے خطے کے لوگوں کے مفادات کو نقصا ن پہنچا رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی صرف اور صرف’تقسیم اور دھوکہ دہی‘کی سیاست کر رہی ہے۔

Next Post

ایک سال میں 50 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے: اقوام متحدہ

Wed Jan 11 , 2023
اقوام متحدہ (پی پی آ ئی)اقوام متحدہ نے انکشاف کیاہے کہ سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں 50 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سال 2021 کے دوران دنیا بھر میں پانچ برس سے کم عمر کے 50 لاکھ بچے مارے گئے جو […]