وزیر اعلیٰ کے پاس 24 گھنٹے، 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پاس 24 گھنٹے ہیں، 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطا بق لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔وفاقی وزیر داخہ رانا ثنااللہ، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اور طاہر خلیل سندھو بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس عابد عزیز نے استفسار کیا کہ کیا معاملہ حل نہیں ہوا؟ جس پر پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ تمام مسائل عدالت میں حل ہوں گے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دئیے کہ گورنر، وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ تو سکتا ہے، آخر میں اراکین نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ کون وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے، بیرسٹر علی ظفر بتا دیں اعتماد کے ووٹ کے لیے کتنا وقت مناسب ہو سکتا ہے، ہم ایک تاریخ مقرر کر دیتے ہیں۔جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ کے پاس پورا موقع تھا اتنے دن میں اعتماد کا ووٹ لے لیتے، جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا میں اس قانونی نکتے پر دلائل دوں گا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پرویز الٰہی تو ووٹ لے کر ہی وزیر اعلیٰ بنے ہیں جس پر جسٹس عاصم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پاس 24 گھنٹے 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کی جانب سے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 23 دسمبر کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے 11 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔

Next Post

توانائی کی بچت کیلئے قائم قومی عملدر آمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

Wed Jan 11 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توانائی کی بچت کے لئے قومی عملدر آمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 22 رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔توانائی کی بچت کی لیے بنائی گئی 22 رکنی کمیٹی کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی […]