پرویز الٰہی کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں:وزیرداخلہ
لاہور(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو ملا ریلیف پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ہے ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کی گاڑی پر جوتا مارا گیا جبکہ جوتا مارنے والے کو کارکنوں نے مارا، لیکن وہ بیچارہ تو بے شرم انسان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنہ کا خاتمہ کیا جائے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ہمارے پاس 179 اراکین ہیں، رن آف الیکشن میں کامیاب ہوسکتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کراپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں، مزید کہا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے، وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا۔

Next Post

پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز ہے: عطا تارڑ

Wed Jan 11 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔لیگی رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی اتھارٹی ہے کہ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہے، گورنر نے کہہ دیا ہے کہ اعتماد […]