لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر آنے والے لمحے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں،اپوزیشن اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔ بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں۔اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔پرویزالٰہی نے دعوی کیا کہ ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے جبکہ وہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Next Post
آرمی چیف واپس آئے تو بتائیں گے کہ ہمارے لوگوں کو کالز آرہی ہیں:فواد چوہدری
Wed Jan 11 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ ایم پی ایز کو ایک ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی، آرمی چیف وطن واپس آئے تو ہم بتائیں گے کہ ہمارے لوگوں کو کالز آرہی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ […]