سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سری نگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شناخت چھیننے کے ایک حصے کے طور پر بھارت مقبوضہ علاقے میں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا رہنما کشمیر کی منفرد شناخت کو ختم کرنے کا کھلے عام اعلان کر رہے ہیں،کشمیر میں قبل از اسلام ہندو تہذیب کو زندہ کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کا پرانا خواب ہے۔ بی جے پی، آر ایس ایس جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کی اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل چاہتے ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندو تہذیب قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بی جے پی اور آر ایس ایس کو کبھی بھی اپنی شناخت چھیننے نہیں دیں گے اور ہندوتوا طاقتوں کے غلام بننے کے بجائے موت کو ترجیح دیں گے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی چیمپئن کشمیریوں کے حقوق کے لیے بات کریں اور بھارت کو مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کو جوابد ہ ٹھہرائیں۔
Next Post
پی ٹی آئی کے پانچ ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا
Thu Jan 12 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر اظہر مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پانچ رکن صوبائی اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے اجلاس میں نہ آنے پر ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور […]