لاہور(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل نے ایک کیس کو بیک وقت یہاں اور دوسری عدالت میں چیلنج کیوں کیا، جواب دیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ کیس میں عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو وہاں چیلنج کیا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایک کیس کو دو جگہوں پر تو چیلنج نہیں کرسکتے، اگر ایسا ہے تو یہ درخواست واپس لیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے اعظم سواتی کیس میں بھی لکھا ہے کہ ایک نوٹس کو کئی عدالتوں میں چیلنج کر دیا جاتا ہے، یہ اچھی چیز نہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں اسی قسم کی درخواست زیر التوا ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک نوٹس کو کئی عدالتوں میں چیلنج کر دیا جاتا ہے، علی ظفر سینئر وکیل ہیں ان سے ایسی توقع نہیں تھی، وہ آئندہ سماعت پر بتائیں ایسا کیوں کیا، عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Next Post
وزیراعظم سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے
Thu Jan 12 , 2023
ابو ظہبی(پی پی آ ئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔یو اے ای میں […]