ابو ظہبی(پی پی آ ئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 2 ارب ڈالرز قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود،وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی وفد میں شامل ہیں۔
Next Post
پی ٹی آئی کے5 اراکین نے پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
Thu Jan 12 , 2023
پی ٹی آئی کا ووٹنگ میں غیر حاضر رہنے والے اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے 5 ارکان نے گزشتہ رات وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، اور گزشتہ رات اعتماد کے لئے […]