پی ٹی آئی کے5 اراکین نے پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

پی ٹی آئی کا ووٹنگ میں غیر حاضر رہنے والے اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے 5 ارکان نے گزشتہ رات وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، اور گزشتہ رات اعتماد کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ان 5 اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ جو اراکین ووٹنگ میں شامل نہیں تھے ان میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق، دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں، اور ان ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی کا ریفرنس بھجوایا جائے گا۔

Next Post

عمران نیازی کے برعکس عالمی دنیا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہی:شیری رحمان

Thu Jan 12 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ان کو جنیوا کانفرس میں پاکستان کی کامیابی پر افسوس ہوا ہے، عمران خان نے دعوہ کیا تھا کہ حکومت جنیوا سے کھالی ہاتھ لوٹے گی، جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک […]