اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصو بہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ان کو جنیوا کانفرس میں پاکستان کی کامیابی پر افسوس ہوا ہے، عمران خان نے دعوہ کیا تھا کہ حکومت جنیوا سے کھالی ہاتھ لوٹے گی، جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور اداروں نے عمران خان کے دعوہ کو مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جنیوا کانفرس میں عالمی ممالک اور شراکت داروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، عمران خان کے برعکس عالمی دنیا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہی، سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے عالمی ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے مدد پر تحریک انصاف کی حرزاسرائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل سیلاب زدگان کو منفی پیغام بھیج رہے ہیں، جب سیلاب عروج پر تھا اس وقت بھی عمران خان جلسے کر رہے تھے،ہمیں سیلاب زدگان کیلئے عالمی دنیا سے مدد لینے پر شرم دلانے والوں کو اس وقت شرم کیوں نہی آئی جب انہوں نے کشکول ہاتھ میں لئے چار سال حکومت کی اور ملک کو مقروض کیا؟۔
Next Post
عمران خان مقابلے کے ماہر ہیں:حماد اظہر
Thu Jan 12 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان مقابلے کے ماہر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جیت کی تمام حکمت عملی خان صاحب کی اپنی تھی، عدم اعتماد […]