اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت
اسلام آ باد/لندن(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی،نوازشریف نے اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کردی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے،تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ارکان کے دستخط کرا لئے جائیں گے،ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی اجازت کے بعد عدم اعتمادجمع کرائی جائے گی۔