لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اسمبلی قواعد اور آئین پر شب خون مارا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا، جھرلو اور ہیرا پھیری کرکے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کرکے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ہے، رات کے اندھیرے میں اسمبلی قواعد اور آئین پر شب خون مارا گیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کرکے جعلی گنتی کی گئی، اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔
Next Post
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کو رو نا کے مزید20کیسز رپورٹ
Fri Jan 13 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے مزید 20مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 878 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں […]