پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہیں سفر کیلئے بند

لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہوں کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔دوسری جانب شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

Next Post

ملک بھر میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت برقرار

Fri Jan 13 , 2023
ہفتے کے روز کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی میں اضافہ لاہور(پی پی آ ئی) ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے کہیں سرد ہوائیں، کہیں برفباری تو کہیں دھند کا راج برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں […]