کراچی(پی پی آ ئی)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی آلودگی نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے ساتھ ہی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔آلودگی کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگیا جبکہ شہرمیں آلودہ ذرات کی مقدار211 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 364 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ساتھ ہی بھارت کا شہر کلکتہ 204 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی نقصان دہ جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔
Next Post
کراچی ڈویڑن اور ضلع حیدرآباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
Fri Jan 13 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی ڈویڑن اور ضلع حیدرآباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں دسمبر 2021 میں حکمنامے کے ذریعے بلدیاتی حلقہ بندی کی گئی تھی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات نے کابینہ کی منظوری کے بعد منسوخی کا حکم نامہ جاری کیا۔دسمبر 2021 کے […]