وزیرداخلہ پورس کاہاتھی ثابت ہواصرف بڑھکیں مارسکتاہے

عمران خان نے پی ڈی ایم کوچاروں شانے چیت کردیا:شیخ رشید
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ پورس کاہاتھی ثابت ہواصرف بڑھکیں مارسکتاہے، عمران خان نے پی ڈی ایم کوچاروں شانے چیت کردیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4بلین سے کچھ زیادہ صرف ذخائررہ گئے ہیں، سینکڑوں آپریشن ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونیکی وجہ سے ملتوی ہورہے،ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ کے پی کے اسمبلی بھی تحلیل ہوگی سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے اْس کے بعدقومی اسمبلی کی باری آئیگی۔

Next Post

بلدیاتی الیکشن پرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے: فواد چوہدری

Fri Jan 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد […]