رات کی تاریکی میں کراچی اور حیدر آباد پر شب خون مارا گیا: حافظ نعیم

پی پی پی اور ایم کیوایم ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ گئے: علی زیدی
کراچی(پی پی آ ئی) سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر جماعت اسلامی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ رات کی تاریکی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد پر شب خون مارا۔انہوں نے کہا کہ کارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں، عدالت اور الیکشن کمیشن بھی جائیں گے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے ہمارا حق چھین لیا ہے۔دوسری جا نب پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر کہا کہ سندھ حکومت نے رات کی تاریکی میں الیکشن سے فرار کا راستہ نکالا،جمہوریت کے دعویدار جمہوریت کے قاتل ہیں، سندھ حکومت نے ہٹ دھرمی سے عدالتی فیصلے کی توہین کی۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے خوف سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ پی پی پی اور ایم کیوایم ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ گئے، پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہفتہ کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Next Post

نواز کا شہبازشریف سے رابطہ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Fri Jan 13 , 2023
لاہور/لندن(پی پی آ ئی) پنجاب کی سیاسی صورتحال کے بارے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رابطے میں اسمبلی تحلیل ہونے […]