لاہور/لندن(پی پی آ ئی) پنجاب کی سیاسی صورتحال کے بارے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رابطے میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
Next Post
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کے فقدان کا خدشہ بڑھ گیا
Fri Jan 13 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور شہر سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ […]