لاہور(پی پی آ ئی) لاہور شہر سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فارما سوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف 10 روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ کی تو ملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔فارما کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات سر اٹھاتے بحران کی جانب توجہ دے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔
Next Post
پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان
Fri Jan 13 , 2023
پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی اسمبلی بھی تحلیل ہوجائے گی: علی زیدی کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدرعلی زیدی نے بلدیاتی انتخابات پر سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد الیکشن سے بھاگ رہا ہے اور […]