پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی اسمبلی بھی تحلیل ہوجائے گی: علی زیدی
کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدرعلی زیدی نے بلدیاتی انتخابات پر سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد الیکشن سے بھاگ رہا ہے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ہماری جماعت نئے عام انتخابات کی طرف بڑھ رہی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ جمعہ کے روز پاک نیوزی لینڈ میچ کی وجہ سے احتجاج نہیں کیا آج ہفتے کے دن سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ماتم کر رہے ہیں۔ ’پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی اسمبلی بھی تحلیل ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کے بانی ’مصطفی کمال بتائیں انھیں ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے پر کون مجبور کر رہا ہے۔علی زیدی نے الزام لگایا کہ ملک میں سیاسی انجینیئرنگ ہو رہی ہے۔ دوسری جا نب سندھ حکومت کی جا نب سے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر خرم شیر زمان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلتی ہے، ایم کیو ایم مہاجر کارڈ کھیلتی ہے۔

Next Post

مجبور قومی موومنٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتی:خرم شیرزمان

Fri Jan 13 , 2023
پی ٹی آئی کو جتوانے کیلئے مردم شماری میں شہر کے ساتھ ظلم کیا گیا:رؤف صدیقی کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی اب عمران خان کا شہر بن چکا ہے، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ا?ئی اکثریت حاصل کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایم […]