پی ٹی آئی کو جتوانے کیلئے مردم شماری میں شہر کے ساتھ ظلم کیا گیا:رؤف صدیقی
کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی اب عمران خان کا شہر بن چکا ہے، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ا?ئی اکثریت حاصل کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجبور قومی موومنٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتی جبکہ پورے پاکستان کو الیکشن میں جانا چاہئے، بلدیاتی الیکشن کے لیے ہم تین دفعہ تیار تھے، ایم کیو ایم کے پاس 80 فیصد یونین کونسل میں امیدوار ہی نہیں، ایم کیو ایم کے پاس کوئی آپشن ہی نہیں ہے، وہ جانتے ہیں ان کو اب ووٹ نہیں ملنا۔خرم شیرزمان نے کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہرشخص کے دل میں عمران خان کا نام لکھا ہے اور ایم کیو ایم کو چیلنج کرتا ہوں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔دوسری جا نب خرم شیرزمان کے بیان کے رد عمل میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری میں شہر کے ساتھ ظلم کیا گیا اور 1 کروڑ لوگوں کو گنا ہی نہیں گیا۔رؤف صدیقی نے کہا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کو سیٹیں چھین کر دی گئیں ہیں، جب ایم کیوایم نہیں ہوتی تو کام نہیں ہوتا۔