اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.49 روپے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو کے الیکٹرک“ صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی تھی، نیپرا کی جانب سے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا۔نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1.49 سے 4.49 روپے تک ہوگا، فیصلے سے صارفین پر 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، قیمتوں کی ایڈ جسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں، اضافی ایڈ جسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔
Next Post
توہین مذہب کیس، شیخ رشید احمد اور انکا بھتیجا شیخ راشد بری
Fri Jan 13 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے دونوں رہنماؤں […]