راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے دونوں رہنماؤں کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Next Post
سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے: الیکشن کمیشن
Fri Jan 13 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا […]