ایم کیوایم کے دباؤکی وجہ سے الیکشن کمیشن پردباؤڈالاجارہاہے:کنور دلشاد

صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی مجاز کردہ تاریخ پر انتخاب کرانے کی پابند ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کی منسوخی غیرقانونی عمل ہوگا، الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے دباؤ کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سامنے آنے والے فیصلے پر سابق سیکریٹری ای سی پی نے کہا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتی، صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات لازمی کرانا ہوں گے۔ صوبوں کی حکومت الیکشن کمیشن کی مجاز کردہ تاریخ پر انتخاب کرانے کی پابند ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کا حلقہ بندیوں کی منسوخی غیرقانونی عمل ہوگا، آرڈیننس سے حلقہ بندیوں مسترد ہو جائیں تو الیکشن کمیشن بے بس ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد انتخابات تو 15جنوری کو ہی ہوں گے، صوبائی اور وفاقی حکومت دباؤ میں ہیں۔ ایم کیو ایم کے دباؤ کی وجہ سے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

Next Post

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے توازن میں تبدیلی کر رہا ہے:دفتر خارجہ

Fri Jan 13 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے توازن میں تبدیلی کر رہا ہے، اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زرعی زمینوں پر قبضے کروا رہا ہے،بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان دورے کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، جس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ ہفتہ وار میڈیا […]