اسلام آباد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے توازن میں تبدیلی کر رہا ہے، اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زرعی زمینوں پر قبضے کروا رہا ہے،بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان دورے کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، جس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے، اور بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو زمین خریداری کا اختیار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے بارے میں مضمون مفروضے پر مبنی ہے، مفروضے پر مبنی مضمون پر تبصرہ نہیں کرتے، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ایشوز پر بات میں مہینوں لگتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، پاکستان مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
Next Post
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 6 اورکشمیری نوجوانوں کیخلاف چارج شیٹ دائر کردی
Fri Jan 13 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق این آئی اے نے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوانوں فیصل منیر، حبیب، میاں سہیل، راشد، سجاد گل اور […]