واشنگٹن (پی پی آئی) امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
Next Post
سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط،بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت
Sat Jan 14 , 2023
کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ذرا ئع کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیاہے جس میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت ظاہر کی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کراچی ڈویڑن اور حیدر آباد ضلع میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کردی،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ […]