سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط،بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ذرا ئع کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیاہے جس میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت ظاہر کی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کراچی ڈویڑن اور حیدر آباد ضلع میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سفارش کردی،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ممکنہ دہشتگردی، حساس اداروں کے خدشات کورد نہیں کیا جا سکتا،آرمی اور رینجرز کی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہوگی۔خط میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کے باعث انتخابات نہیں کرائے جاسکتے،فورسز کی دستیابی تک انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے،خط میں کہاگیاہے کہ15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن ملتوی کئے جائیں۔

Next Post

جنرل، جج اور بیوروکریٹس کے ٹیکس ریکارڈ بھی پبلک ہونے چاہئے: فواد چوہدری

Sat Jan 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل اور جج صاحبان اور بیوروکریٹس کے ٹیکس ریکارڈ پبلک ہونے چاہئے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شاہد اسلم کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ جب ممبران اسمبلی کا ٹیکس ریکارڈ پبلک ہے تو […]