سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقات جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے گھر میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں اورانہیں سیاسی و دینی سرگرمیوں سے مکمل طورپر روکا جا رہا ہے۔انجمن اوقاف نے کہا کہ گزشتہ روز 177واں جمعہ گزرا جب میر واعظ کوحسب سابق نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔بیان میں ایک مرتبہ پھر قابض بھارتی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ میر واعظ کی غیر قانونی نظر بند ختم کر کے انہیں دینی و سیاسی گرمیوں کی اجازت دے۔ میر واعظ عمر فاروق 5اگست2019 سے سرینگر میں گھر میں نظر بندہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
Next Post
پاکستان اور امریکا میں تجارت وسرمایہ کاری مذاکرات پر اتفاق
Sat Jan 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی امید بڑھنے لگی ہیں، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، […]