اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پراتفاق ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی امید بڑھنے لگی ہیں، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات 7 سال بعد بحال ہو رہے ہیں، جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے، مذاکرات میں وزیر تجارت سید نوید قمر پاکستانی وفد کی قیادت جبکہ امریکی وفد کی قیادت یو ایس ٹی آر کیتھرائن تائی کریں گے۔
Next Post
ارشد شریف ایس جے آئی ٹی کیلیے فنڈز میسر ہیں: اسلام آ باد پولیس
Sat Jan 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی ئی) اسلام آ باد پو لیس نے خبر دار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ارشد شریف ایس جے آئی ٹی کیلیے فنڈز میسر ہیں،تفتیش پر اثر انداز ہونے اور شکوک پیدا کرنے کیلیے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔اسلام آ باد پو یس کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت […]