عدالت کا عمران خان کو آخری موقع عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا آخری موقع دے دیا۔عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور تحریری حکمنامے میں کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کے جج نے آخری موقعے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

Next Post

بلاول بھٹو کا پشاور پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں: بلاول

Sat Jan 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری نے پشاور میں پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے […]