بلاول بھٹو کا پشاور پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری نے پشاور میں پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔خیال رہے کہ پشاورمیں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سردار حسین اور 2 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

Next Post

رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشتگردی کا دوبارہ اٹھنا ہے: فواد چوہدری

Sat Jan 14 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمااور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کی عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوادچوہدری نے لکھا کہ ان 9 ماہ میں 3 سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں […]