نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو لندن بلا لیا، اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان

اسلام آ باد/لندن(پی پی آ ئی) ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن کی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آئندہ دو روز میں لندن روانگی متوقع ہے، ملاقات میں وزیر داخلہ کو ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے، رانا ثنا اللہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا، لندن میں ہونے والی مشاورت میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی شامل ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیاسی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی ہے جس میں ملک میں عام انتخابات جلد کروانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Next Post

رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشتگردی کا دوبارہ اٹھنا ہے: فواد چوہدری

Sat Jan 14 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمااور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کی عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوادچوہدری نے لکھا کہ ان 9 ماہ میں 3 سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں […]