لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمااور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کی عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوادچوہدری نے لکھا کہ ان 9 ماہ میں 3 سو کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے، اللہ شہیدوں کو غریق رحمت کرے۔ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو مسلسل سبوتاڑ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جے آئی ٹی کے سربراہ مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام پریشر کے باوجود انہوں نے تفتیش کو آگے بڑھایا، باقی اس حملے کے واقعات اور ملزمان کون سا چھپے ہوئے ہیں سب کو ہی پتہ ہے۔
Next Post
اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
Sat Jan 14 , 2023
لاہور(پی پی آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں […]