سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سو مرو کی زیر صدارت اجلاس

صحافیوں کے ایکریڈیٹیشن کارڈ فارم 2023 کے اجراء کی منظوری
کرا چی (پی پی آ ئی) سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ عمران عطا سو مرو کی زیرصدارت صوبائی ایکریڈیٹیشن کارڈ کمیٹی کا ایک اجلاس گزشتہ روز محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صحافیوں کے لیے ایکر یڈیٹیشن فارم برا ئے سال2023 کے اجرا کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات سندھ کے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز جن میں ایکریڈیٹیشن فارم کمیٹی 2023 کے سیکریٹری ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی، ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد سواعی خا ن چھلگری، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر اطلاعات لاڑکانہ طا رق امام، ڈپٹی ڈائریکٹر درشن لا ل،ڈپٹی ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد غلام عباس، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور دیگر معزز صحافی اراکین نے شرکت کی۔

Next Post

آج ہمیں پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے مشکلات سے ضرور نکلیں گے، قائد کے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے: وزیراعظم

Sat Jan 14 , 2023
لاہور (پی پی آئی) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک اگرصحیح سمت میں ہوتاتوہمیں قرضوں کی ضرورت نہ پڑتی، ہم آئی ایم ایف کے معاملات میں جکڑے ہوئے ہیں۔لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز پروبیشنری آفیسرزکی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج میرے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان بھر […]